صحافیوں کا تحفظ ‘قائمہ کمیٹی سینیٹ اطلاعات و نشریات کا اہم فیصلہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )صحافیوں کے تحفظ کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اہم فیصلہ ،این سی سی آئی اے کو اخبارات، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کی خبروں پر کارروائی سے روک دیا گیا ، اخبارات سے متعلق شکایات پریس کونسل آف پاکستان اور ٹی وی چینلز کے معاملات پیمرا سے رجوع کرنے کی سفارش کردی ،سینیٹر سرمد علی نے پیکا قانون پر حکومت کی یقین دہانی یاد دلا تے ہوئے کہا کہ اخبارات سے متعلق شکایات کیلئے پریس کونسل آف پاکستان اور ٹی وی چینلز کیلئے پیمرا متعلقہ فورمز ہیں ،کمیٹی کے اجلاس میں میں پیکا قانون کے اطلاق اور صحافیوں کے تحفظ پر تفصیلی بحث ہوئی سینیٹر پرویز رشید نے پیکا قانون میں ترمیم یا خاتمے کی ضرورت پر زور دیا،نیشنل پریس کلب کے مطابق زیادہ تر پیکا کارروائیاں صحافیوں کے خلاف ہو رہی ہیں،کمیٹی نے متنازعی معاملہ مزید کارروائی کیلئے پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوا دیا،صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹہ، پلاٹس اور ہیلتھ کارڈ کے مسائل بھی زیر بحث آئے ،صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے سینیٹ کی تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ،صحافیوں کو وزیراعظم کی قرضہ سکیم میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ،قائمہ کمیٹی کی جانب سے صحافیوں کے دیرینہ مسائل جلد حل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں