ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،45سالہ خاتون جاں بحق

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 73جھپال، جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر کے نتیجے میں 45سالہ بشری بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 50سالہ مظہر علی شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی میت ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس کے ذریعے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں