پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن ویسٹ انڈیز کے نام

تاروبا (سپورٹس نیوز) کیویم ہوج کی83 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے خاتمے پر194رنز اسکور کرلیے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوئے، فاسٹ بولر محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تاروبا میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں بارش کے سبب صرف 14 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہوسکا جس میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔برینڈ ن کنگ 12 کے انفرادی اسکور پر محمد عباس کا شکار بنے تھے، کھانے کے وقفے کے آدھے گھنٹے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔اوپنر چندر پال اور ہوج نے دوسری وکٹ پر 51 رنز کی شراکت قائم کی، چندر پال 21ر نز بناکر آئوٹ ہوئے، تیسری وکٹ پر عامر جنگو نے ہوج کے ساتھ مل کر 42 رنز بنائے، وہ اکیس رنز اسکور کرنے کے بعد اننگز میں محمد عباس کا دوسرا شکار بنے۔چوتھی وکٹ پر شائی ہوپ اور ہوج نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اور مزید بغیر کسی نقصان کے ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 194 رنز تک لے گئے، اس دوران ہوج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 83 جبکہ شائی ہوپ 39 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، دونوں 88 رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔محمد عباس نے 2، عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی جانب سے 33 سالہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں