خواتین کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر3لاکھ بھتہ طلب کرنیوالا ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واردات کے دوران چھینے جانے والے موبائل فونز میں موجود خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر 3لاکھ بھتہ کا مطالبہ کرنیوالا ڈاکو گرفتار’ وومن پولیس نے متاثرہ خاتون تبسم شہزادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد گلی نمبر22 کی رہائشی تبسم شہزادی نے بتایا کہ اسکی شادی 12سال قبل اسد علی سے ہوئی تین بچے پید اہوئے، تاہم کچھ عرصہ قبل خاوند اسد علی نے دوسری شادی پٹھانی بی بی دختر محمد حسین سے کی۔27مارچ 2026ء کو ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے گلبرگ کے علاقہ میں خاوند اسد علی سے قیمتی فون’ نقدی چھین لی، جس کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہے۔ تاہم واردات کے ایک ماہ بعد اس کے خاوند کو فون آیا کہ اسکی دونوں بیویوں کی تصاویر اس کے پاس ہیں اور اس نے 3لاکھ بھتہ کا مطالبہ کر دیا اور دھمکی دی کہ رقم نہ دی تو خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دونگا۔ جس پر وومن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر 384 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم نوید الیاس سکنہ میلاد روڈ راجہ کالونی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوید الیاس کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں