غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 7فلسطینی شہید جبکہ سینتیس زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر دو ہزار پچیس میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک گیارہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آٹھ سو سے زیادہ لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مغربی کنارے سے 66 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔




