آئل انڈسٹری میں ٹیکس چوری،قومی خزانہ کو سوا ارب کا نقصان

اسلام آباد (بیوروچیف) آئل انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیاہے، ہزاروں ٹن پیٹرول ایف بی آر کی ناک کے نیچے سے غائب کر دیا گیا ۔ دستاویز میں انکشاف ہواکہ نجی کمپنی نے خفیہ طور پر2ارب 38کروڑ کا پیٹرول کسٹم بانڈڈ ویئر ہائوس سے منتقل کیا، ڈیوٹی،ٹیکسز،لیوی کی مدمیں قومی خزانے کو سوا ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔نجی پیٹرولیم کے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا،بن قاسم پورٹ پر کسٹم کے ویئر ہائوس میں اسٹاک کی فزیکل انسپکشن سے معاملہ ثابت ہو گیا ۔دستاویز کے مطابق نجی کمپنی نے 3 درآمدی کنسائمنٹس کے ذریعے 18048 میٹرک ٹن پیٹرول منگوایا، کسٹم بانڈڈ ویئر ہائوس میں کمپنی کے پاس 9699 میٹرک ٹن پیٹرول کا اسٹاک پایا گیا، 8348 میٹرک ٹن پیٹرول کمپنی کے اسٹاک سے غائب پایا گیا۔نجی کمپنی کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقدمے میں پیپکو سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل ایک اور پیٹرولیم کمپنی پر بھی اربوں روپے ٹیکس چوری کا کیس بن چکاہے،نجی پیٹرولیم کمپنی سے ایف بی آر نے 5 ارب روپے کے قریب ریکوری بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں