پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ایک ہفتے میں پانچویں روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا فیصلہ عوام پرپٹرول چھڑک کرزندہ جلا نے کے مترادف ہے۔ ردعمل میں ان کاکہناتھا کہ بزنس کمیونٹی سمیت لو گ ملک سے باہر منتقل ہو رہے ہیں اب انڈسٹری کا چلنا ممکن نہیں حکو مت کو معاشی مستقبل کافیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور پٹرول کی وجہ سے غریب عوام زندہ درگورہوچکے ہیں ان میں روزمرہ کی اشیا خریدنے کی سکت نہیں رہی جبکہ باقی بھی تمام سیکٹر مشکلات کاشکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ قرضوں کے سود میں چلا جاتا ہے۔ ملکی قرض 40ہزار ارب سے بڑھ کر 90ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔ چار سال میں 74سالہ قرضوں کے 90فیصد کے برابر قرض لیا گیا۔ ایک طرف وزرائ، مشیروں اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں، اور مراعات کی مد میں 400فیصد اضافہ کر کے ملک کو دیوالیہ کر دیا گیادوسری طرف چھوٹے درجے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 07فیصد اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں