سٹی پولیس گوجرہ نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے دو منشیات فروش گرفتارکر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ محلہ حفیظ پارک کا اسماعیل محلہ میں منشیات فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اس کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیاا وراس کے قبضہ سے13سو گرام چرس برآمد کر لی علاوہ ازیں محلہ قادری دربار کے کاشف کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے50لیٹر شراب برآمد کر لی اورملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں