گوجرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک محمد مشتاق نے بیٹی کو غیر ت کے نام پر قتل کر نے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پرباپ کوعمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ صدرکے نواحی گائوں چک نمبر 418 ج ب کے ماجد حسین نے اپنی حقیقی بیٹی ام المبین کوغیرت کے نام پر فائر مار کر قتل کر دیا تھاجس کامقدمہ منظور احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیاگیااور ملزم کو گرفتارکر کے چالان مرتب کر کے پیش عدالت کیاگیا جس پر فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہو نے پرمقتولہ کے باپ ماجد حسین کوعمر قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایا عدم ادائیگی جرمانہ پر مذید چھ ماہ قید بھگتناہوگی۔ملزم کو جیل بھیج دیاگیا۔




