فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی سمندری پولیس نے نکاح پر نکاح کرنیوالی خاتون اور اس کے ساتھیوں کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 466 گ ب کے رہائشی محمد لطیف نے بتایا کہ اسکی شادی 15 سال قبل آصفہ نورین دختر بشیر احمد سے ہوئی، ان کے ہاں اولاد نہ ہوئی۔ تاہم میاں بیوی میں جھگڑا رہنے لگا تو بعدازاں آصفہ نورین نے غضنفر اکرم سے ناجائز مراسم استوار کر لئے اور طلاق لئے بغیر 5مارچ 2022ء کو آشنا غضنفر اکرم کے ساتھ نکاح پر نکاح کر لیا۔ نکاح میں گواہان شاہد اقبال’ فاروق’ سیکرٹری یونین کونسل سے مل کر جعلی نکاح نامہ تیار کروایا اور نکاح پر اس کے جعلی دستخط کئے۔ اسی دوران ان میں ایک بیٹی دعا فاطمہ پیدا ہوئی۔ تاہم پولیس نے شوہر لطیف کی درخواست پر دھوکہ دہی ‘فراڈ اور جعل سازی کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




