فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر روشن والا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے سے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ 257ر۔ب کا رہائشی قاسم علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 253ر۔ب کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور ساجد کی تلاش شروع کر دی ۔




