رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یارخان کے علاقے اسلم ٹائون میں 18برس کی ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔لڑکی کی لاش مین ہول سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ اہل محلہ کا کہناہے کہ 4روز سے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو شکایات کررہے ہیں لیکن کوئی نہیں سن رہا۔اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد کا کہناہے کہ سینٹری سپروائزر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔




