شادی کی رات دولہا سانپ کے کاٹنے سے ہلاک

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں شادی کی رات 22 سالہ دولہا سانپ کے کاٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ متوفی دولہا کی شناخت ببلو موریا کے نام سے ہوئی، رات 3 بجے ببلو کو اچانک پیٹ میں شدید درد اٹھا، جس پر اس نے اپنے والد کو آواز دی۔گھر والے اسے فوری طور پر مقامی کلینک اور پھر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے سانپ کے کاٹنے کا شبہ ظاہر کیا اور اسے میڈیکل کالج منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔بروقت علاج نہ ملنے اور زہر پورے جسم میں پھیل جانے کی وجہ سے دولہا کی موت واقع ہوگئی، والد کنورپال موریا کے مطابق ببلو کے جسم پر کسی قسم کا ظاہری نشان نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شروع میں سانپ کے کاٹنے کا علم نہیں ہو سکا، اس ناگہانی واقعے کے بعد دلہن نیتو اور والدین کی خوشیاں غم میں بدل گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں