ساہیوال میں معمولی بارش میں بھی سڑک بیٹھ گئی

ساہیوال (بیورو چیف) معمولی بارش میں سڑک بیٹھ گئی کارپوریشن کے افسروں کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کی کار کردگی پر سنگین سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ٹھیکے دار کو مقامی افسروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے ناقص مٹیریل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں معمولی بارش نے میونسپل کارپوریشن کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ بیری چوک میں پولیس ڈالہ سڑک کے درمیان دھنس گیاجس نے مبینہ ناقص تعمیرات اور کمزور نگرانی کو عیاں کر دیا۔ نئی تعمیر شدہ سڑک چند لمحوں کی بارش بھی برداشت نہ کر سکی، جس سے کام کے معیار پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں۔ ایکسین وقاص اکرم کے زیر نگرانی جاری منصوبوں پر اب سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے فوری انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غفلت یا بدعنوانی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں