ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافرپریشان

لاہور(بیورو چیف)لاہور سے کراچی جانیوا لی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قراقرم ایکسپر یس 3گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ 30 منٹ گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس 45 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں کے تاخیر کی وجہ سے مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں