فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش نوجوان نے نکاح کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی’ دھوکہ دہی سے 5مرلے کا پلاٹ اور 26لاکھ کی رقم ہتھیالی’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ہدایت علی اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ حسین آباد کی رہائشی نادیہ دختر اشرف نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسکی خاوند سے ناچاقی ہو گئی اور وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا، محلہ دار ہدایت علی باجوہ کا گھر آنا جانا تھا، ملزم نے نکاح کرنے کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور نکاح کی آڑ میں اقرار نامہ تحریر کر کے 5مرلے کا پلاٹ اپنے نام کروایا اور مختلف اوقات میں 26لاکھ کی رقم بھی حاصل کی اور پھر نکاح سے انکاری ہو گیا۔ عدالت نے یکطرفہ ڈگری کروالی، تاہم سول عدالت نے ڈگری منسوخ کر دی تو ملزم کا ہدایت علی نے اپنے ساتھیوں عمران عرف نامی وغیرہ کے ہمراہ اسکو دھمکیاں دیں اور بیٹے کو جواد کلب کے قریب جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ ملزمان غنڈہ گردی بھی کرتے ہیں۔ جس پر غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔




