2سال میں فیصل آباد کے سیوریج مسائل حل کردئیے جائینگے،MDواسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدروسابق ایم پی شیخ اعجاز احمدکی واساآفس آمد’ایم ڈی واسا ثاقب رضا سے ملاقات’ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے شیخ اعجاز احمد کو فیصل آباد میں جاری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ساڑھے دس ارب روپے سے جاری سیوریج کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے خصوصی شفقت کرتے ہوئے فیصل آباد میں واسا منصوبوں کیلئے خطیررقم مختص کی ہے ،جس پر شہر بھر کی 13سکیموں کو فائنل کیا گیا ہے جس میں نئی مشینری کے علاوہ مین ٹرنک سیورلائن جھنگ روڈ’ مین ٹرنک لائن سمن آباد دائود چوک ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن جس سے مدینہ ٹائون اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو فائدہ ہو گا۔ اسی طرح اچکیرہ ڈسپوزل کیلئے جو کہ سب سے بڑا ڈسپوزل ہے کی مشینری کی اپ گریڈیشن سے غلام محمد آباد اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا، گٹی ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن، ستیانہ روڈ ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن اور دیگر علاقوں میں سیوریج کے مسائل کے حل نئی لائنوں کو بچھانا شامل ہے۔ 2026-27ء کیلئے پنجاب گورنمنٹ پروگرام کے تحت علیحدہ سے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، دو سال میں فیصل آباد کے سیوریج کے مسائل مکمل طور پر حل کر دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں