لاہور (بیوروچیف) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی10ماہ کی بیٹی علیشا گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق علیشا گھر میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں کے قریب پہنچ گئی اور انہیں چھونے سے کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکی۔واقعے کے وقت محمد خلیل امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نیبھی بیٹی کے جاں بحق ہونیکی تصدیق کردی ہے۔




