پاک چین سٹریٹجک تعاون مضبوط بنایا جائیگا’وزیر اعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیںوزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے رواں سال مئی میں اپنے دورہ چین کو خوشگوار انداز میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔ملاقات کے دوران مشرق وسطی، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں