پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

جڑانوالہ(نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب رانا عبدالوحید،ضلعی امیر ڈاکٹر سعید،صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خاں ، سابق صدر بار و صدر الخدمت فائونڈیشن جڑانوا لہ رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری پنجا ب یوتھ باسم سعید، زاہد حسین و دیگران نے کینال روڈ پر واقع مرکز اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستا ن حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف 7اگست کو ملک بھر کی شاہرائوں کو بند کیا جائے گا 6 اگست کو خواتین ونگ کے پلیٹ فارم سے احتجاج کیا جائے اور 2 اگست کو یوتھ ریلیاں نکالی جائے گئی،شرکا نے مزید کہا کہ فارم 47 کی پیدوار حکومت وزرا اور سرکاری افسران کو مفت پٹرول دینا بند کریں اور لیوی کی مد میں ڈالا جانے والا ڈاکہ ختم کرکے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے 3 سال کیلئے فیکس کر جائے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے ہر یونین کونسل اور ضلع کی سطح پر میٹنگز جاری ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں ملک بھر میں 3کروڑ موٹر سائیکلیں سوار 60فیصد پٹرول استعمال کرتے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت غربت کی شرح میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے اور زراعت 600 فیصد نیچے چلی گئی ہے حکمران اب گندم باہر سے منگوانے کا پلان بنا رہے ہیں۔ شرکاء نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ انکی جماعت نے 80فیصد ووٹ حاصل کئے مگر وہ جیل میں ہیں لیکن فارم 47والوں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ حکومتی وزرا کیساتھ گاڑیوں کا شاہانہ پروٹوکول ختم کیا جائے اور عوام کی جیبوں پر بجلی کی مد میں ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ 7اگست کو کیا جانیوالا احتجاج امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ختم کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانیوالا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں