میاں محمد ادریس کی صاف گوئی و دیانت داری ایک مسلمہ حقیقت ہے ،میاں آصف اسلم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر’ ملک کے نامور صنعت کار میاں محمد ادریس صاحب کردار اور اعلیٰ اوصاف کی حامل شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ حق وصداقت اور دیانتداری پر عمل پیرا رہنا اپنا شیوہ بنایا ہے، وہ درد دل رکھنے والے’ مخیر اور بااصول صنعت کار ہیں جن کا ملک کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار بھی روشن کی طرح عیاں ہے۔ میاں آصف اسلم نے مزید کہا کہ نامور صنعت کار میاں محمد ادریس کی صاف گوئی وہ حقیقت ہے جسے ہر خاص وعام سراہتا ہے، انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے صنعتی میدان میں جو نمایاں کارنامے سرانجام دیئے وہ قابل تحسین ہے۔ میاں آصف اسلم نے کہا کہ نامور صنعتکار میاں محمد ادریس پر لگائے جانیوالے الزامات من گھڑت ہیں۔ ان کی کردار کشی کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے مزید کہا کہ نامور صنعت کار میاں محمد ادریس کی بے گناہی ثابت ہو گی اور بہت جلد حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی اور سرخروئی میاں محمد ادریس کا مقدر بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں