نو سر بازو ںنے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ لیا

ساہیوال ( بیورو چیف) نوسر بازوں نے آڑھتی،اوور سیز پاکستانی، دوکاندار، میرج ہال ڈائریکٹر کو دو کروڑ80 لاکھ85 ہزار900 روپے کی نقدی کا ٹیکہ لگا دیا۔ چرچ روڈ فروٹ منڈی کے آڑھتی علی حسن سے منچن آباد کے محمد عظیم میاں نے 3 گاڑیاں کینوں فروٹ مالیت چار لاکھ 30 ہزار روپے اور نقدی 20 ہزار روپے دو ھو کہ سے ہتھیالی۔ چک 92 نو ایل میں اوور سیز پاکستانی شہری امجد علی کو سکیم نمبر 2 کے طاہر مشتاق نے 18 مارچ 2025 کو 5 لاکھ روپے شارجہ سٹی میں اسکے زیر تعمیر گھر کے مزدوروں کو دینے کے بہانہ اور بچوں کی فیس کے نام پر ایک لاکھ 18 ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا۔ چک 82 چھ آ ر حارث بلاک کے محمد ناہید احمد طارق دوکاندار کو ذیشان نے نوسر بازی کرتے ہوئے 27 ہزار 900 روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ چک 40 بارہ ایل میں عمیر اسلام کو شادی ہال اور ریسٹورنٹ کے لیے محمد عمران محمد حقیق باپ بیٹے نے خالی پلاٹ 2022 سے 2037 تک کرایہ پر دیا جس پر جب عمیر اسلام نے تین کروڑ 40 لاکھ روپے کی تعمیرات مکمل کر لیں تو دونوں ملزموں کی نیت میں فتور آ گیا اور ملزموں نے واپسی پلاٹ کا مطالبہ کر کے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تعمیرات کا معاوضہ طے کر کے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کر دیے دیگر ٹیکس وغیرہ سمیت دو کروڑ 70 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ ٹی ساہیوال، غلہ منڈی، فتح شیر اور صدر چیچہ وطنی نے علی حسن، امجد علی محمد ناہید احمد طارق اور عمیر اسلام کی مدعیت میں چار مقدمات 420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں