کمالیہ کے مقام پر دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار

کمالیہ(نامہ نگار)مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے ۔ اس وقت دریائے راوی سے تقریبا 55 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دریائی بیلٹ میں حفاظتی اقدامات مزید مثر بنا دیے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ دریائے راوی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہیں۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کا عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں