ڈپٹی چیف آفیسر MCFان ایکشن،شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ ،روڈز کلیئر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لیکر شاہراہوں اور چوراہوں کو آمدورفت کیلئے کھلوا دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ طارق آباد پھاٹک’ فوارہ چوک’ پہاڑی گرائونڈ’ چن ون روڈ’ سمندری روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ راجباہ روڈ’ جی ٹی ایس چوک’ ڈجکوٹ روڈ’ ستیانہ روڈ’ جیل روڈ’ گلفشاں کالونی’ رضاآباد’ شیخوپورہ روڈ’ سرگودھا روڈ اور کچہری بازار سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ریڑھی چھابڑی پھل وسبزی فروشوں کو بھگا دیا۔ دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لے لیا۔ شاہراہوں اور چوکوں کو آمدورفت کیلئے کلیئر کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی چھابڑی پھل وسبزی فروش شاہراہوں پر کھڑے ہونے کی بجائے اپنی مخصوص کردہ جگہوں پر کھڑے ہوں تاکہ ٹریفک کے بہائو میں خلل نہ پڑے اور منع کرنے کے باوجود دوبارہ ریڑھی روڈ پر آئی تو اس کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دکانداروں کو چاہیے کہ وہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں