لاہور (بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے صدر سید علمدار حسین شاہ اور ممتاز اوورسیز پاکستانی سید امجد حسین شاہ کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر شہزاد ملک، امجد جاوید سلیمی، سید موسی کاظم بخاری، ڈاکٹر رفیع گیلانی، چوہدری نثار، ایڈووکیٹ ناہید بیگ، صفدر علی، حسن شہزاد ملک، معتصم ملک، ڈاکٹر حماد خان اور شہلا کلاچی بھی موجود تھے۔نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے صدر سید علمدار حسین شاہ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔




