لاہور (بیورو چیف)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں میں 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو سکول 10روز میں 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قانون کے تحت نجی سکولوں میں 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی شرط پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کمیٹی کے رکن نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے سکولوں کے ڈیٹا پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ محکمہ خود مستحق بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرائے تاکہ تصدیق آسانی سے ہو سکے۔ چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ جو سکول 10روز میں 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں تو ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ 10فیصد مفت تعلیم سے متعلق تمام نجی سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔




