ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قائم لیٹرل سیور فیکٹری اور شکر گنج پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حکام اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لیٹرل سیور فیکٹری میں سیوریج منصوبے کے لیے لیٹرل سیور کی تیاری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حکام نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیٹرل سیور کی تیاری شہر میں جاری سیوریج منصوبے کی بروقت تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکر گنج پارک کی بحالی اور خوبصورتی کے تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں منصوبوں پر تعمیراتی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد بہتر شہری سہولیات اور تفریحی ماحول سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں