زہریلا کھانا کھانے سے2بہنیں جاں بحق،والدین کی حالت تشویشناک

چونیاں (نامہ نگار) چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بہنیںجاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کیمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم20سالہ عمارہ اور13 سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔ریسکیو کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اوروالدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گائوں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں