مخالفین نے مدعی کی بھینس کو زہر دیکر مار ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے مبینہ طور پر زہر دیکر مدعی کی5لاکھ روپے مالیت کی بھینس کو ہلاک کر دیا،متاثرہ شہری کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے مبینہ طور پر مدعی میاں عرفان کی 5 لاکھ روپے مالیت کی بھینس کو زہر دیکر ہلاک کر دیا ہے۔ مدعی میاں عرفان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہزاد اور جعفر نے نے بھینس کو زہر دیکر انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے الزام علیہان مقدمہ درج کروانے پر انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں اور خاندان کو قتل کرنے کے درپے ہیں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی الزام علیہان نے اغوا کے بعد اپنی حویلی میں لے جا کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا متاثرہ شہری نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ بھینس کو مبینہ زہر دیکر ہلاک کرنے کے جرم میں الزام علیہان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے تاہم پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں