اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ پیٹرول 1روپے 63پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔




