پہلاٹیسٹ’ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کوشکست

تاروبا (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90رنز سے شکست دیدی ہے۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے اور پاکستان کی ٹیم211رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں اذان اویس 3، امام الحق 3 اور سلمان آغا بغیرکوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔علی عثمان نے 2 ،خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کے8کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نا ہو سکے۔ اس حوالے سے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نیٹیسٹ میں مجموعی طور پراچھی کرکٹ کھیلی، آخری دن بیٹنگ لائن اپ کارکردگی نہ دکھاسکی۔بابر اعظم نے کہا کہ نئی گیند سے مشکلات کا اندازہ تھا جبکہ لگاتاروکٹیں گرنیسیدبا بڑھ گیا تاہم 211رنزکاہدف حاصل کیاجاسکتا تھا اور ہم اگلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل کے ذریعے کم بیک کریں گے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سیکیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210رنز کی برتری ملی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں