ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کا الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر میاں طارق محمود ایڈووکیٹ نے آئندہ سالانہ الیکشن بورڈ برائے سال 2027ء تشکیل دے دیا۔ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن 1981 ایکٹ کے آرٹیکل 46کے تحت تشکیل پائے جانیوالے الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہونگے۔ جبکہ دیگر ممبران میں چوہدری سلامت علی واہلہ ایڈووکیٹ’ عبداﷲ ہارون چوہان ایڈووکیٹ’ میاں محمد آصف ایڈووکیٹ اور خواجہ توقیر احمد ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ مذکورہ الیکشن بورڈ آئندہ برس 2027ء کے انتخابات کروائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں