فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا، آج سے 30 دنوں کیلئے شالیمار ایکسپریس کی لاہور سے کراچی کیلئے سروس معطل رہیگی۔ یاد رہے کہ شاہدرہ کے قریب شدید بارش کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد ٹرینوں کی سروس معطل رہیگی جبکہ دیگر ٹرینوں کو مختلف روٹس سے کراچی چلایا جائے گا۔




