فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں لوٹ مار کی48وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروںکے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اورموبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 9خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے شمیم اقبال کی جواں سالہ بیٹی(ع) کو اوباش ملزم علی رضا وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ گلشن اقبال کے یامین کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ198ر۔ب کے عارف نسیم کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ 228ر۔ب کے ظفر اقبال کی بیٹی(ر) کو ملزم نثار وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ 253ر۔ب کے آفتاب کی بیٹی (ع) کو بازار جاتے ہوئے ملزم طلحہ وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کے اسلم کی بیٹی(الف)،118گ ب کے حنیف کی بیٹی(ن) کو ملزمان منیر احمد وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ626گ ب کے جاوید کی بیٹی(س) کو ملزمان محمد علی وغیرہ اور مرید والا کے علاقہ 187گ ب کی یاسمین کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ روڈ بوہڑ چوک کے قریب رضوان سے22ہزار و فون، اسماعیل ٹائون کے قریب شاہد سے نقدی وفون، اکبر آباد کے امتیاز علی سے نقدی و فون چھین لیا، جواد کلب کے قریب ارمغان سے 50ہزار و فون، سجاد ٹائون کے نیاز علی سے15ہزار و فون چھین لیا، کلیم شہید کالونی کے علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چور لے اڑے، جلوی مارکیٹ کی ثناء کاشف کے گھر کے تالے توڑ کر 12تولے زیورات، نقدی قیمتی سامان چوری، عزیز فاطمہ روڈ پر تنویر رضا سے2لاکھ چھین لیے،100ج ب کے آصف علی کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 202ر۔ب کے بھائی والا کے انجم فاروق کے گھر داخل ہونے والے 4مسلح افراد لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، واپڈا سٹی کے قریب آصف خان سے5ہزار و فون چھین لیا،کینال روڈ واپڈا سٹی کے قریب کاشف رفیق سے5ہزار اور پرس چھین لیا، حیدری محلہ کے زبیر احمد کے گھر سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، جھنگ روڈ نب جی گیٹ کے قریب مدثر حسین سے لیپ ٹاپ ، فون و نقدی چھین لی،263ر۔ب کے قریب سخاوت علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، سمندری بائی پاس کے قریب الطاف سے 2لاکھ چھین لیے،84ج ب کے فیصل رحمان سے سوا دو لاکھ کی نقدی و فون،79ج ب کے مہتاب سے68ہزار و فون،77ج ب کے اسد سے ایک لاکھ و فون چھین لیا، ستارہ کالونی کے ڈاکٹر فہد علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، سمن آباد کے ناصر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 128گ ب کے ندیم کے گھر کے تالے توڑ کر 7لاکھ کے زیورات، نقدی و سامان چوری،126گ ب کے شہباز مسیح کے گھر سے 5لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چوری،57گ ب کے فیاض کے ڈیرہ سے انورٹر چوری،113گ ب کے ربیع اللہ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،157گ ب کے ےٰسین کے حویلی سے سامان چوری،71گ ب کے محمد ےٰسین سے 15ہزار و فون،71گ ب کے ظہور کی حویلی سے قیمتی سامان چوری،629گ ب کے اللہ دتہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،449گ ب کے کرم علی کی حویلی سے مویشی چوری،229ر۔ب کے بشیر سے10ہزار و فون، 608گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے مویشی چوری دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیاگیا، علاوہ ازیں سدھوپورہ کے ربانی خان، سلیمانیہ کالونی کے سرمد، نشاط آباد کے ندیم، اسلامیہ پارک کے غلام میراں، باوا چک کے سہیل لیاقت، شیخوپورہ روڈ پر عتیق کے کباڑ سے سینکڑوں میٹر تار چوری، نور پور کے عادل حسین، گلشن رفیق کے کاشف، 266ر۔ب کے شبیر حسین اوردیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجودچوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




