جڑانوالہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عمران شفیع کی عدالت نے دو منشیا ت فروشوں کو مجموعی طور پر 18سال قید و مشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے دونوں منشیات فروشوں کو جیل بھجوا دیا عدالتی ریکارڈ کے مطابق تھانہ بلوچنی پولیس نے مقدمہ نمبر 145/2025میں ملزم محمد ندیم 68 آر بی کو 1340گرام چرس برآمدگی کے الزام میں پیش کیا۔ ملزم پر CNSAایکٹ کی دفعہ 9(C)کے تحت مقدمہ درج ہے دوسرا مقدمہ نمبر 286/26تھانہ صدر جڑانوالہ کا ہے جس میں ملزم شاہد محمود سکنہ شمش پورہ کو 1380گرام چرس برآمدکر کے گرفتار کیا گیا تھاعدالت نے دونوں ملزمان کے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کیے ملزم محمد ندیم کو 9سال سزا بامشقت ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی 6 ماہ سزا جبکہ ملزم شاھد محمود کو بھی 9سال سزا بامشقت ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ مزید 6 ماہ سزا کا حکم سنایا ہے۔




