میٹرک کے نتائج ایس او پیز کے مطابق تیار کئے گئے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2026کے نتائج انتہائی احتیاط، محنت اور حکومت پنجاب کے مقررہ ایس او پیز کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، جس میں بظا ہر کسی قسم کی غلطی کا امکان نہیں۔ تاہم اگر کوئی طالب علم اپنے نتائج کے حوالے سے مطمئن نہ ہو تو وہ رزلٹ کے اعلان کے بعد 15 روز کے اندر ری چیکنگ کی درخواست جمع کرا کے اپنی جوابی کاپی خود دیکھ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر ری چیکنگ کے دوران کاپی میں کسی قسم کی غلطی سامنے آئی تو نہ صرف متعلقہ امیدوار کا نتیجہ فوری طور پر درست کیا جائے گا بلکہ ری چیکنگ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب یا نتائج سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ BISEملاحظہ کر سکتے ہیں یا کنٹرولر امتحانات کے دفتر کے فون نمبر 041-2517710 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں