ایوارڈ شو کے بہانے نوسرباز کاFM101کے ایونٹ مینجر کیساتھ لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایوارڈ شو کروانے کے بہانے نوسرباز نے ایف ایم 101 کے ایونٹ منیجر کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا کر فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گارڈن کالونی کے رہائشی’ ڈی پی ایس میں اردو کے لیکچرار رانا فتح محمد نے بتایا کہ وہ ریڈیو پاکستان FM101 فیصل آباد میں بطور RJ، ایونٹ منیجر کے طور پر پورے پاکستان میں لائیو پروگرام کرتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل جھنگ روڈ کا رہائشی ملزم احتشام الحق اس کے پاس آیا۔ دی ریڈر سکول سسٹم جھنگ روڈ کے توسط سے پروگرام کروانے کے سلسلہ میں رابطہ کیا، 19اپریل 2026ء کو نشاط ہوٹل لاہور میں ایک ایوارڈ شو کروانے کیلئے 4لاکھ 39ہزار روپے میں معاملات طے پائے تو اسکو تمام تر انتظامات SMDسکرین’ سائونڈ سسٹم’ لائٹس’ ڈرون اور ویڈیو کیمرے’ فلیکسز وغیرہ اسکے سپرد کر دیئے تو ملزم احتشام نے ایک لاکھ روپے دیتے ہوئے کہا کہ بقیہ رقم پروگرام کے فوراً بعد مل جائے گی اور پروگرام کے بعد ہوٹل کے اخراجات کا بہانہ بنا کر غائب ہو گیا۔ اور رابطہ کرنے کے باوجود رقم دینے سے انکاری ہو گیا۔ جس پر سول لائن پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ دج کر کے فراڈیے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں