ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ ڈنگہ پھاٹک عباس پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے میں 27 سالہ زین جبار ولد عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 24 سالہ اویس ولد رئیس احمد شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی میت اور زخمی کو طبی امداد کے بعد سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ جاں بحق اور زخمی دونوں کا تعلق محمد پورہ، گلی نمبر 15، فیصل آباد سے ہے۔




