فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ترکھانی میں تعینات لیڈی کانسٹیبل نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے نواحی گائوں373گ ب کی رہائشی27سالہ لیڈی کانسٹیبل مسرت اقبال دختر محمد حیات نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج جانبر نہ ہو کسی، مذکورہ لیڈی کانسٹیبل تھانہ ترکھانی میں تعینات تھی، تاہم ایس ایچ او تھانہ ترکھانی مزمل عباس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔




