”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کی کوشش سے خراب سٹریٹ لائٹس چالو ہونا شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)”ڈیلی بزنس رپورٹ”کی کوشش سے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس فعال ہونا شروع۔ تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ ” نے میو نسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کی غفلت سے ریلوے روڈ ،عبدالرشید غازی چوک اور شہر کے دیگر اہم چوک چراہوں اورسڑکوں پر سٹریٹ لائٹس چالو نہ ہونے کے حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر ڈویژنل کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن فیصل آباد عمران حامد شیخ نے فوری نوٹس لیتے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کو ہدایت کہ اس حوالے سے فوری جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جا ئے جس پر ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ز یر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہر کی مختلف شاہراؤں، اہم چوراہوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور دیگر عوامی مقامات پر نصب سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خراب سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں جس پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی لائٹ برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں نے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کو چالوکرنا شروع کر دیا ،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ شہر کی تمام مین روڈز، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور مرکزی شاہراؤں پر نصب سٹریٹ لائٹس کی فعالیت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے جبکہ خراب لائٹس کی فوری مرمت اور بحالی کے لئے موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی نافذ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں