ایپل کا بڑا اعزاز خطرے میں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں، 500ارب ڈالر کھونے کا خدشہ ،کمزور مالی پیش گوئی سے کمپنی کو دھچکا، شیئرز تقریباً 10فیصد تک گر گئے، اے آئی چِپ بحران سے سپلائی چین متاثر، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سروسز کاروبار کی توقع سے کم نمو اور سپلائی چین پر دبائو نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کے حصص تقریباً 10فیصد گر گئے جس کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں تقریباً 500ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں