پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسکو (سپورٹس نیوز) فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی باکسر فاطمہ زہرا سیمی فائنل ہار گئیں۔ فاطمہ زہرا کو کینیڈا کی باکسر کو شکست دی تاہم وہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے نہ صرف کم از کم کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں بلکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔فاطمہ نے 2018 میں باکسنگ کا آغاز کیا۔ اپنے پہلے مقابلے میں شکست کے باوجود ہمت نہ ہاری اور 2021 سے 2025 تک مسلسل قومی ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ وہ 2025 کے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں