فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ ناولٹی پل کے قریب بس پر سوار ہوتے ہوئے نوجوان گر کر لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ 496 گ ب کا رہائشی 18سالہ نوجوان رانا محمد زبیر ناولٹی پل کے قریب فیصل آباد سے سمندری جانے والی بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پائوں پھسل کر نیچے گرا تو بس اس کے اوپر سے گزر گئی۔




