سعودی جیل میں قید جڑانوالہ کی خاتون چل بسی

جڑانوالہ(نامہ نگار) سعودی عرب جیل میں مبینہ جھوٹے منشیات کیس میں 25سال قید کی سزا پانیوالی معمر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی،غم سے نڈھال خاندان کی حکومت پاکستان سے خاتون کی میت واپس لانے اور سعودی جیل میں بے گناہ قید باقی افراد کی رہائی کیلئے دردمندانہ اپیل، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر368 گ ب کے رہائشی خاندان کے تین افراد کو 2 سال قبل مفت عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر منشیات بھجوانے والے گروہ کی جانب سے خواتین سمیت 5 افراد کو سعودی عرب بھیجا گیا جہاں ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران انکے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی عرب حکومت نے تمام افراد کو گرفتار کر لیا تھا اور تمام افراد کو 25/25 سال قید کی سزا سنائی،جس پر متاثرہ افراد کے لواحقین نے پاکستان میں مفت عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر منشیات بھجوانے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا اور انتھک محنت جدوجہد کے بعد مقدمہ میں گردہ کے افراد کو پاکستان میں گرفتار کروایا جہنوں نے دوران تفتیش سعودی عرب منشیات بھیجوانے کا اعتراف کیا پاکستان میں گرفتار ملزمان کی جانب سے اعتراف کرنے پر متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت پاکستان سے سعودی عرب جیل میں بے گناہ قید افراد کی رہائی کی اپیل کی تھی لیکن گزشتہ روز سعودی عرب جیل میں بے گناہ قید 25 سال قید کی سزا کاٹنے انور بی بی انتقال کر چکی ہے لواحقین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جیل سے رہائی کی امید میں سزا کانٹے والی معمر خاتون زندگی کی بازی ہار چکی ہے لواحقین نے حکومت پاکستان سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ انور بی بی کی میت کو پاکستان واپس لانے کیلئے مدد کریں تاکہ وہ اپنے ہاتھوں سے تدفین کر سکیں اور سعودی عرب جیل میں قید بے گناہ باقی افراد کو بھی جلد رہائی دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں