جڑانوالہ(نامہ نگار) سیم نالے میں نہاتے ہوئے23سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں سید پورہ اڈا لنڈیانوالہ لاہور روڈ پر سیم نالے میں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیم نالے میں ڈوبنے والے نوجوان کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ریسکیو ٹیم کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے پر سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی 23 سالہ نوجوان علی ولد شہباز کے نام سے ہوئی ہے ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے نوجوان کی اچانک ہلاکت پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔




