فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ سوموار کل 3اگست کو دوپہر 12 بجے فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (فٹس) پٹرول پمپ آفس میں پاکستان کی پہلی ”پبلک ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم” ایپ کی لانچنگ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینگے۔اس موقع پر ای وہیکلز کے لئے چارجنگ سویپ سسٹم کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔




