فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایس ایم یو (SMU) ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد رائو عبد الکریم نے کی۔اجلاس میںضرار اینڈ کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر حسن چیمہ، ایس ایم یو ٹیم، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs)اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جاری ایس ایم یو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔راو عبدالکریم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ موثر رابطہ کاری برقرار رکھی جائے اور محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ٹائم لائنز اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں جاری سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعلیمی اداروں میں ترقیاتی اقدامات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔




