اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریبا ساڑھے 7ہزار تک پہنچ گئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریبا 12 فیصد ہے۔اعداد و شمار کیمطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے،صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریبا 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔وفاقی حکومت نے یونیسیف،ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔




