فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مصطفائی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام یونین کونسل کی سطح پر اندھے پن کے خاتمے کیلئے سفید موتیے کے فری آئی کیمپ لگا کر انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اب تک سینکڑوں افراد مستفید ھو چکے ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی چیئرمین مصطفائی فورم انٹرنیشنل رانا سجاد مصطفائی کا یونین کونسل18محلہ محمود آباد میں ڈیرہ فرخ شمعون جٹ پر لگائے گئے فری کیمپ میں کیا اور مزید کہا کہ مصطفائی خدمت گارہمیشہ زندگی کے شعبہ میں بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں فری آئی کیمپ میں مہمان خصوصی امید وار چیئرمین یونین کونسل محمود آباد فرخ شمعون جٹ اور مصطفائی ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران رانا اظہر نواز’ اویس بٹ ‘شیخ راحیل ‘نیاز خان نے خصوصی شرکت کیمپ میں کثیر تعداد میں مرد اور خواتین کی آنکھوں کا چیک اپ فری کیاگیا اورانکو ادویات بھی دی گئی اور جن مریضوں کا سفید موتیے تھا انکا فری آپریشن کیا گیا اور کیمپ کے اختتام پر فرخ شمعون جٹ نے مصطفائی ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران اور تمام ڈاکٹر ز اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کیمپ کے اختتام پر ملک کی سلامتی امن کیلئے دعا کی گئی۔




