کبڈی کے ٹیکنیکل آفیشلز کورس کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیکنیکل آفیشلز کورس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا’ آصف علی سدھو آف بہاولپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی’ محمد اصغر اور اسرار احمد نے مشترکہ طور پر دوسری اور اعجاز مسیح آف ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی’ دیگر پوزیشن ہولڈرز میں تنویر ممتاز گجر’ پروفیسر قاسم عتیق’ شہباز شریف سہوترہ’ وسیم ساہی’ وحید انجم’ ارشد گجر آف چوہلہ’ احسن مشتاق ٹوبہ ٹیک سنگھ’ اور منیر احمد شامل ہیں’ تقریب سے راجہ بیرسٹر راجہ دانیال احمد ایم این اے’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے’ بیرسٹر عمر اسرار خان سرپرست اعلیٰ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد’ افضل حیات تارڑ ایڈیشنل کمشنر’ شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن’ پروفیسر ڈاکٹر نعیم یوگی’ سپورٹس آفیسر محمد حبیب نے بھی خطاب کیا’ طیب گیلانی نے سالانہ رپورٹ اور جشن آزادی کبڈی سیریز کے متعلق ہائوس کو رپورٹ پیش کی’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نیاموآنہ میں کبڈی سٹیڈیم بنوانے کا اعلان کیا’ کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے فنڈز اور سرپرستی کرنے کا بھی وعدہ کیا’ بیرسٹر عمراسرار خان نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کی طرف سے فنڈز ملنے میں کوئی تاخیر ہو تو ہم اپنی ذاتی جیب سے تمام فنڈز فراہم کریںگے’ انہوں نے کبڈی کی سرپرستی جاری رکھنے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلہ جات میں بھجوانے کا بھی اعلان کیا’ خواتین ٹیم کی کپتان مس سنبل نے کہا کہ اگر خواتین کو سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ بھی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں’ اجلاس میں دیگر سینئر آفیشلز حاجی بابر بشیر’ رانا محمد اقبال’فضل حق گجر’ عبدالحکیم’ چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ کو بھی میڈلز پہنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں